5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خواب انسان کی سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں،ماہرین
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…نیویارک طبی ماہرین نے کہاہے کہ خواب سیکھنے کی استعداد کار میں اضافہ کر دیتے ہیں، جو لوگ زیادہ خواب دیکھتے ہیں وہ عملی زندگی میں سیکھنے اور پہلے سے سیکھے ہوئے کاموں کو زیادہ عمدہ طریقے سے سرانجام دیتے ہیں۔ ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ نیند دماغی صلاحیت میں اضافہ کر دیتی ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر روبرٹ سٹیک گولڈ کی اس تحقیق میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ خواب ذہن کو نئی نئی راہیں دکھا سکتے ہیں۔ایک ماہر کے مطابق خواب کسی مسئلے کی وجہ سے نظر آتے ہیں اور اس فرد کی یاداشت میں اس مسئلے کاحل موجود ہوتا ہے جس کو خواب باہر نکال کر فرد کی مدد کرتا ہے۔ یہ بالکل اسی طرح ہے کہ خواب ہم سے سوال کریں اور ہم اور ہماری یاداشت اس کا جواب دے۔ یہ خواب دراصل وہی جوابات ہوتے ہیں جوبیشتراوقات ہم سمجھ نہیں سکتے۔ ماہرین کے مطابق دھندلے اور یاد نہ رہنے والے خواب اس عمل میں بہت کم مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔