5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آزاد میڈیا مجھے اتنا ہی عزیز ہے جتنی آزاد عدلیہ، نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور . . . مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا مجھے اتنا ہی عزیز ہے جتنی آزاد عدلیہ۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں نواز شریف نے کہا کہ خواہ کوئی اپنا ہو یا غیر ،میڈیا پر قدغن لگانے کا کوئی سوچے گا تو میں اس کے خلاف مذاحمت اور جدو جہد کروں گا۔نوا زشریف نے کہا ہم سب کو مثبت تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہو گا۔اور اپنے موئقف کو طاقت سے نہیں دلیل سے منوانے کی روائت کو فروغ دینا چاہیئے۔نواز شریفنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما فی لفور ایسے اقدامات اختیار کریں جو آزادی صحافت کی ضمانت بن جائیں۔تاکہ معاشرے کی جمہوری قوتوں میں اتحاد ویکجہتی پیدا ہو اور معاشرے کو بد عنوانیوں سے پاک کرنے کے عمل میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھا جائے۔