تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میڈیا کے خلاف قرارداد، ملک بھر میں صحافی یوم سیاہ منا رہے ہیں

جنگ نیوز -
لاہور . . . پنجاب اسمبلی میں گذشتہ روز میڈیا کے خلاف قرارداد منظور کیے جانے پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں صحافیوں نے احتجاج کیا اورریلیاں نکالیں ۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرارداد پر ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں نے ریلی نکالی اورٹریفک چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جوہر آباد اور بورے والامیں صحافیوں نے مظاہرہ کیا۔میڈیاکے خلاف قرارداد پر شیخوپورہ میں وکلا نے ہڑتال کی ۔اوچ کے الشمس چوک پرصحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔چمن میں بھی صحافی یوم سیاہ منارہے ہیں ۔ صحافیوں نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں سیاسی کارکنوں اور سو ل سوسائٹی نے شرکت کی ۔نصیر آباد میں بھی صحافیوں نے یوم سیاہ منایا اور ریلی نکالی ۔بنوں پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف پاس ہونے و الی قراداد پر صحافیوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا ہے۔ ریلی پریس کلب ڈیرہ غازی خان کے صدر اشرف بزدار کی قیادت میں صحافیوں نے نکالی جو ٹریفک چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ صحافیوں نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیا کے خلاف قرارداد اور صوبائی حکومت کے رویے کے مذمت میں نعرے درج تھے ۔ادھر جوڈیشل ایکٹیوزم پینل نے خبردار کیا ہے کہ اگرمیڈیا کے خلاف منظورکی گئی48گھنٹوں میں قرارداد واپس نہ لی گئی تو جاتی عمرہ رائے ونڈ تک احتجاجی لانگ مارچ کیاجائے گا۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اعلامیہ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کو جانبداری کا مظاہرہ کرنے اور وزیر اعلی پنجاب کی موجودگی میں میڈیا کے خلاف قرارداد پیش ہونے پر مستعفی ہوجانا چاہیئے۔اور مسلم لیگ نون ثنا اللہ مستی خیل کی پارٹی رکینت کومعطل کرکے پنجاب اسمبلی سے استعفی طلب کرے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے جعلی ڈگریوں کے حامل پارلمنٹیرین کو تحفظ دیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔اور48گھنٹوں میں قرارداد واپس نہ لی گئی تو جاتی عمرہ رائے ونڈ تک ااحتجاجی لانگ مارچ کی کال دی جائے گی۔اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جعلی ڈگریوں والے افراد کے خلاف سکیشن420/468/471کے تحت مقدمہ درج کراکے گرفتار کرائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.