5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
انگلینڈاوربنگلادیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
جنگ نیوز -
برسٹل . . . انگلینڈاوربنگلادیش کے درمیان ون ڈے سیریز کادوسرا میچ آج کھیلاجائے گا، سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔یہ میچ جیوسوپربراہ راست نشرکرے گا۔برسٹل میں ہونے والے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں تبدیلیوں کاامکان ہے۔انگلینڈ کی ٹیم میں میڈیم فاسٹ بولراجمل شہزاد کوشامل کیاجاسکتاہے۔دوسری جانب بنگلادیش کی ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہے،مشفق الرحیم اوررقیب الحسن ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریزسے باہرہوچکے ہیں، دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں محمداشرافل اورجوہرالاسلام کی شمولیت متوقع ہے۔تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔