5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عطاآباد میں لینڈ سلائڈنگ کا سلسلہ جاری، کشتی سروس معطل
جنگ نیوز -
ہنزہ . . . عطاآباد کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔جس کی وجہ سے کشتی سروس اب تک معطل ہے تاہم متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی ہے ۔گذشتہ روز عطاآباد جھیل سے ملحقہ پہاڑ سرکنے سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہواتھا جو وقفے وقفے سے جاری ہے ۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کل سے بند کشتی سروس دوبارہ شروع نہیں کی جاسکی ہے ۔تاہم متاثرین کے لیے ہیلے کاپٹر سروس شروع کردی گئی ہے جس میں دوہیلے کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔ دوسری طرف اسپل وے کے قریب التت کیمپ متاثرین کا دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے ۔جھیل کے اسپل وے سے پانی کا اخراج 14892 کیوسک جبکہ پانی کی آمد13500 کیوسک ہے۔