5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جہلم چشمہ کینال ، مسئلے کے حل کیلئے شہباز شریف وزیر اعظم سے ملیں گے
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان . . . وزیراعلی پنجاب کے سینئر مشیر اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ جہلم چشمہ لنک کینال کے مسلے پر جلد وزیراعلی پنجاب میاں شہباز وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے ۔ سردار ذوالفقار کھوسہ ڈی جی خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ٹرائبل ایریا کیلئے فراہم کی جانے والی ایمبولینس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد ان صحافیوں کے خلاف ایک ردعمل ہے جو بغیر تحقیق کے خبریں نشر کرتے ہیں تاہم یہ قرارداد ان کی جماعت مسلم لیگ ن کی پالیسی کا حصہ نہیں ہے ، سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کے مسلے پر وزیراعلی پنجاب اعلی سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان سے جلد ملاقات کریں گے۔