5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
طالبان کی ضرورت تھی تو انہیں روس کے خلاف استعمال کیا گیا، بلور
جنگ نیوز -
پشاور . . . وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ جب طالبان کی ضرورت تھی، تو ان کو روس کے خلاف استعمال کیا گیا،یہ انکی بھی اور ہماری بدقسمتی ہے۔ پشاور میں مہمند خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم طالبان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ اب ان کی ضرورت نہیں رہی، اور نہ ہی بموں اور ووٹ سے انہیں حکومت ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی دھماکا آپریشن کا رد عمل ہے، حکومت ناکام نہیں ہوئی بلکہ گوریلا وار جاری ہے۔