تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رواں ہفتے کے ایس ای انڈیکس میں277پوائنٹس کا اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . اس ہفتے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرگرمی اور فنانسنگ پروڈکٹس میں پیش رفت کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 277 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو 17 ہفتوں کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور پورے ہفتے برقرار رہا جبکہ سرمایہ کار فنانسنگ کا پرانا نظام بحال ہونے اور کیپٹل گینز ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت دینے کی خبروں پر سرگرم نظر آئے جبکہ بڑے مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خریداری نے 100 انڈیکس کو بڑھنے پر مجبور کردیا اور یہ چھ ہفتوں کے بعد 9900 کی سطح عبور کرگیا۔ اس ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 2.9 فی صد یعنی 277 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 9974 پوائنٹس پر بند ہوا، اس ہفتے اوسط کاروباری حجم 5 کروڑ 51 لاکھ شیئرز رہا جبکہ نمایاں سودوں میں’لاٹ پی ٹی اے‘ کا حصص سب سے آگے رہا۔ماہرین کے مطابق آنے والے ہفتے میں کمپنیوں کے کارپوریٹ نتائج کا آغاز ہوجائے گا جو انڈیکس میں تبدیلی کرسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.