تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملک میں ایل پی جی کی یومیہ پیداوار1350ٹن تک پہنچ گئی

جنگ نیوز -
کراچی . . . جے جے وی ایل اور پی پی ایل کی جانب سے زائد پیداوار کے باعث ایل پی جی کی یومیہ پیداوار تقریباً 1350ٹن تک پہنچ گئی۔یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ دو پروڈیوسرز کے علاوہ بابی فیلڈ سے بھی پیداوار میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ایران سے اسمگلنگ دوگنی ہو کر 150 ٹن یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہادی خان نے بتایا کہ ایران سے اسمگلڈ ایل پی جی زیادہ تر پنجاب میں فروخت ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.