5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اورکزئی میں فورسز کی کارروائی،15شدت پسند ہلاک،10زخمی
جنگ نیوز -
پشاور . . . اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کاروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔جبکہ کرم ایجنسی میں فورسز نے چار مختلف علاقوں کا کنڑول حاصل کرلیا۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے اخون کوٹ ،ٹیری ،خادی زئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ۔ جس کے نتیجے میں چھ ٹھکانے تباہ ہوگئے اور ان میں موجود پندرہ شدت پسند ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ اورکزئی ایجنسی میں ڈھائی ماہ سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 1400 سے زائد شدت پسند مارے گئے۔ دوسری جانب اورکزئی ایجنسی سے ملحقہ کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے مزید چار علاقوں نجات کلے، کنڈو ور ، درگئی اور املوک کلے کا کنڑول حاصل کرلیا ہے۔ وسطی کرم میں مقامی اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے شدت پسندوں نے اپنے ٹھکانے قائم کئے ہوئے ہیں جن میں بیشتر پر سیکورٹی فورسز نے کنڑول حاصل کرلیا ہے۔