5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گذشتہ مالی سال ریفائنریزکی پیداوار میں9 فیصد کمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . گذشتہ مالی سال ریفائنریزکی پیداوار میں9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان پیٹرولیم ایفارمیشن سروس کے اعداد و شمار کے مطابق نہ صرف سالانہ بنیادوں پر بلکہ مالی سال کے آخری مہینے میں بھی پیداوار سات فیصد کمی کے بعد چھ لاکھ آٹھ ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔مالی سال2009 میں87 لاکھ ٹن کے مقابلے میں گذشتہ مالی سال پیداوار80 لاکھ ٹن رہی ،اس دوران فرنس آئل کی پیداوار20 فیصد کمی کے بعد24 لاکھ ٹن رہی۔منافع بخش ڈیزل کی پیداوار میں بھی4 فیصد کمی ہوئی اور اسکی پیداوار31لاکھ ٹن رہی۔دوسری طرف پیٹرول کی فروخت میں چار فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سی این جی کی بندش رہی۔ ماہرین ریفائنریز کی پیداوار میں کمی کی اہم وجہ زیر گردش قرض کوقرار دیتے ہیں۔