5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے میڈیا کی حمایت میں قرارداد جمع کرادی
جنگ نیوز -
لاہور . . . پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف منطور ہونے والی قرارداد کے بعد اپوزیشن نے میڈیا کی حمایت میں قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرچوہدری ظہیرالدین اوراپوزیشن رکن آمنہ الفت کی جانب سے صحافیوں کے حق جمع کرائی گئی قرار داد میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے،جمہوریت کے استحکام کے لئے اس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔صحافیوں کے خلاف منفی پراپیگنڈا قابل مذمت ہے،صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اپوزیشن کے مطابق وہ اس قرار داد کو پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں آوٹ آف ٹرن پیش کرنے کے لئے اسپیکر سے استدعا کریں گے۔