تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام،20دہشت گرد ہلاک

جنگ نیوز -
وانا . . . جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔فورسز ذرائع کے مطابق کئی دہشت گردوں نے گزشتہ شب ، ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں متعین اہل کاروں نے ان کے خلاف موثر کارروائی کی ۔جس کے دوران بیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔فرار ہوتے ہوئے دہشت گرد ، اپنے بارہ ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے ۔ کارروائی میں فورسز کے چھ اہل کار زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.