تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کرپٹ اورچور ،آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ سے خوفزدہ ہیں،عمران خان

جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ اورچور ،آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ سے خوفزدہ ہیں۔ لاہور سے جاری ایک اعلامیہ میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے میڈیا کے خلاف قرار داد قابل مذمت ہے اور اس سے پنجاب میں حکمران جماعت کے مذموم ارادوں کا پتہ چلتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جمہوریت کے لئے آصف زرداری سے زیادہ خطرناک ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.