تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک فضائیہ کے ایف 16 طیارے اور عملے کا دستہ امریکا روانہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ایف 16 طیاروں اور ان کے عملے کا ایک دستہ امریکا روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ کثیرالقومی فوجی مشقوں میں شرکت کرے گا۔۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ کثیرالقومی فوجی مشق ” ریڈ فلیگ “ میں شرکت کرے گا جس میں امریکا اور دیگر ممالک کی فضائی افواج بھی شریک ہوں گی ۔امریکا میں یہ فوجی مشقیں 15 جولائی سے شروع ہوں گی ، ان مشقوں کے لئے جانے والے پاک فضائیہ کے دستے میں پائلٹ، ٹیکنیشن اور سینئر آفیسرز شریک ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.