5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راولپنڈی:ممبئی حملہ کیس میں اجمل قصاب اور فہیم ارشد انصاری کے وارنٹ
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں بھارت میں قید اجمل قصاب اور اس کے مبینہ ساتھی فہیم ارشد انصاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔خصوصی عدالت کے جج اکرم اعوان نے ممبئی حملہ کیس میں گرفتار ملزموں کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کیا ۔اس موقع پر فریق استغاثہ ایف آئی اے نے، مقدمہ کی قانونی کارروائی کے لئے اجمل قصاب اور فہیم انصاری کو گرفتار کرانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ان دونوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 24 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے مزید سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی۔ اسی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔