5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امن و امان کے باعث تیل و گیس کی تلاش کے 17 بلاکس کی نیلامی موٴخر
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزارت خزانہ نے ملک میں امن و امان کے باعث تیل و گیس کے بلاکس کی نیلامی موخر کردی۔وزارت خزانہ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے 17 بلاکس کی نیلامی 30 جون تک ہونا تھی جو امن و امان کے باعث موخر کردی گئی ہے۔ سیکریٹری پیٹرولیم کامران لاشاری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان بلاکس کی نیلامی جلد سے جلداور پہلے سے بہتر طریقے سے کریں گے۔ سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ 17 بلاکس میں چاروں صوبوں کے تیل و گیس کے بلاکس شامل ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا کام اب زیادہ منظم انداز میں کیا جارہا ہے۔