5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعلی ڈگریوں کے علاوہ بھی جعل سازیاں ہیں، پیر مظہر الحق
جنگ نیوز -
کراچی . . . سندھ کے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریوں کے علاوہ اور بھی بہت سی جعل سازیاں ہورہی ہیں،میڈیاانہیں بھی منظر عام پر لائے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں ایک کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سندھ کے وزیرتعلیم نے کہا کہ میں سیاست جانتاہوں اور مجھے معلوم ہے کہ معاملہ صرف ڈگریوں کانہیں۔کیونکہ ڈگریاں پہلے بھی جعلی ہوتی تھیں، تب کوئی نہیں بولا لیکن اب جبکہ قانون ختم ہوگیا تو سب کواچانک ڈگریاں یاد آگئیں ہیں۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قراردادکے سوال کو نظراندازکرتے ہوئے پیرمظہرالحق نے کہاکہ صحافیوں کو صحافت کے لوازمات کا خیال رکھنا چاہیے۔