5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعلی ڈگری کیس:نا اہل ہونیو الے یاسر رضا کی سپریم کورٹ میں اپیل
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونے والے مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی یاسر رضا نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ۔راول پنڈی کے انتخابی حلقہ پی پی تیرہ سے منتخب ہونے والے یاسررضا کی انٹرمیڈیٹ کی سندکوان کے سیاسی مخالف اشتیاق مرزا نے لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ میں چیلنج کیا تھا ، عدالت نے اس مقدمہ میں یاسررضا کو نااہل قرار دیتے ہوئے پی پی تیرہ میں ضمنی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا ، اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے یاسررضا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائی کورٹ نے مفروضے کی بنیاد پر ان کی تعلیمی سند کو غلط قراردیاتھا۔