5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان:کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے12قبائلی فائرنگ سے ہلاک
جنگ نیوز -
پارہ چنار . . . کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے12 قبائلیوں کو افغانستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق قبائلی کرم ایجنسی پشاور مین شاہراہ عام آمد ورفت کے لئے بند ہونے کی وجہ سے افغانستان کے راستے پشاور جارہے تھے۔افغانستان میں لجہ کے علاقے وژہ میں مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کرم ایجنسی کے آٹھ قبائلی موقع پر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ جنہیں افغانستان کے صوبے پکتیہ میں مختلف اسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔ سات زخمیوں میں سے 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔ کرم ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے کہا ہے کہ حکومت کرم ایجنسی پشاور مین شاہراہ محفوظ بنانے اور آمدو رفت کے لئے کھولنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔