5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میڈیا کیخلاف قرارداد پارٹی پالیسی نہیں، مل کر ختم کرینگے، شہباز شریف
جنگ نیوز -
رحیم یار خان . . . وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافیوں کے کے خلاف پاس کی جانی والی قرار داد پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں تھی تاہم ہم سب اس کو مل کر ختم کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رحیم یار خان میں 123 زرعی گریجوئٹس کو 2 ہزار ایک نو سو اٹھارہ سرکاری اراضی کی لیز الاٹنمنٹ کے کاغذات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 73 ہزار ایکڑ زمین تقسیم کی گئی ہے۔ پورے پنجاب میں ہر جگہ جاکر زمینیں گریجوئٹس میں تقسیم کی جائیں گی تاکہ جدید زرعی طریقوں کے تحت بنجر زمینوں کو کاشت کیا جاسکے اور آگے چل کر جنگلات کے شعبے میں گریجوئٹ ہونے والے افراد میں زمینیں دی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جو کامیابی سے دس تک ان کو آباد کریں انھیں مالکانہ حقوق بھی دے دیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں 135 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ سابقہ حکومت نے کھوکھلے نعرے لگائے پر ہم نے عملی اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا غصہ جائز ہے میں نے کل بھی کہا تھا کہ صحافیوں کی قربانیاں اور دلیری قابل تعریف ہے۔ صحافیوں کے کے خلاف پاس کی جانی والی قرار داد پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں تھی تاہم ہم سب اس کو مل کر ختم کریں گے۔