5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فٹ بال ورلڈکپ کو خوب انجوائے کیا،گلوکارہ شکیرا
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ . . . معروف سنگرشکیرا کاکہناہے کہ دیگرلوگوں کی طرح انہوں نے بھی فٹ بال ورلڈکپ کو خوب انجوائے کیا،انہیں امید ہے کہ میگاایونٹ کافائنل بھی انتہائی دلچسپ ہوگا۔جوہانسبرگ میں فٹ بال ورلڈکپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکیرا نے کہاکہ فٹ بال لوگوں کوقریب لانے کااہم ذریعہ ہے،دنیابھر میں فٹ بال کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ہے،سب کی طرح وہ بھی اس کھیل کی مداح ہیں ۔شکیرانے ورلڈکپ کاآفیشل سونگ گانے پرانہیں بے حدخوشی ہے،وہ آئندہ بھی فٹ بال کے مداحوں کو لطف اندوز کریں گی۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ وہ امید کرتی ہیں کہ فٹ بال ورلڈکپ کافائنل دلچسپ ہوگا۔