5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان:شہریوں کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا امریکا مخالف مظاہرہ
جنگ نیوز -
کابل . . . افغانستان میں نیٹو فوج کے ہاتھوں افغان شہریوں کے قتل کے خلاف ہزاروں لوگوں نے امریکا اور افغان صدر کے خلاف مظا ہرہ کیا ۔ افغان شہریوں کی ہلاکت کے خلاف مزار شریف میں ہو نے والے اس مظا ہرے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی یہ لوگ امریکا، نیٹو فوج اور افغان صدر حامد کرزئی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ 3 دن پہلے نیٹو فوج نے 2 افغان شہریوں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کر لیا تھا ، مظا ہرین کا کہنا تھا افغانستان میں نیٹو فوج کے ہاتھوں معصوم لوگوں کا قتل عام بند کیا جائے ۔ نیٹو نے 2 روز پہلے 6 افغان شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔ افغانستان میں نئے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے شہریوں کی اموات کو کم سے کم رکنے پر زور دیا ہے۔