5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
توانائی کا بحران،پاکستان اور فرانس کے درمیان20ملین یورو کے معاہدے پر دستخط
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پ ر . . . پاکستان میں فرانس کے سفیر ڈینیئل جونانیاں، ای اے ڈی کے سیکریٹری سبطین فضل حلیم اور فرینچ ڈولپمینٹ ایجنسی کے کنٹری ڈائرکٹر ویز ٹیراکو نے 20 ملین یورو کے ایک اقتصادی معاہدے پر دست خط کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ فرینچ ڈولپمینٹ ایجنسی (اے ایف ڈی) اور ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کے تعاون سے 20 ملین یورو کا یہ معاہدہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پروگرام کی پہلی قسط سے متعلق ہے جس کا مقصد پاکستان کو حالیہ درپیش توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دیتے ہوئے عوام میں 30 ملین انرجی سیور لائٹس کی تقسیم کرنا ہے۔