تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فٹبال ورلڈ کپ کافائنل بھی ایونٹ کی طرح انتہائی دلچسپ ہوگا، شکیرا

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ . . . . . . . . معروف گلوکارہ شکیرا کاکہناہے کہ دیگرلوگوں کی طرح انہوں نے بھی فٹ بال ورلڈکپ کو خوب انجوائے کیا،انہیں امید ہے کہ میگاایونٹ کافائنل بھی انتہائی دلچسپ ہوگا۔جوہانسبرگ میں فٹ بال ورلڈکپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکیرا نے کہاکہ فٹ بال لوگوں کوقریب لانے کااہم ذریعہ ہے،دنیابھر میں فٹ بال کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ہے،سب کی طرح وہ بھی اس کھیل کی مداح ہیں ۔شکیرانے ورلڈکپ کاآفیشل سونگ گانے پرانہیں بے حدخوشی ہے،وہ آئندہ بھی فٹ بال کے مداحوں کو لطف اندوز کریں گی۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ وہ امید کرتی ہیں کہ فٹ بال ورلڈکپ کافائنل دلچسپ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.