5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جھنگ :کالعدم مذہبی تنظیم کیخلاف کریک ڈاؤن ،تین افراد گرفتار
جنگ نیوز -
جھنگ. . .. ... . جھنگ پولیس نے ایک کالعدم مذہبی تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ضلعی نائب صدر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے ضلع بھر میں کالعدم مذہبی تنظیم کے رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا گیاجس میں جھنگ سے ایک کالعدم تنظیم کے ضلعی نائب صدر و مرکزی سیکریٹری جنرل یوسف فاروقی اور شورکوٹ سے دوکارکنوں اخلاق اور ممتاز کاکا کو گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس کا آپریشن شروع ہوتے ہی کالعدم تنظیم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد روپوش ہوگئی ہے۔تاہم جھنگ پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے۔