5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور :شاہ عالم مارکیٹ میں کے ایک پلازے میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
لاہور. . .. . .. . .لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ میں ایک پلازے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔تاہم فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ عالم بازار کی عینک مارکیٹ کے ایک پلازے کی دوسری منزل میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس سے دوسری منزل میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ پلازے میں موجود ایک شخص نے جان بچانے کیلئے پلازے کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی جس سے اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی۔جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔