5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راجن پور میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق،20 زخمی
جنگ نیوز -
راجن پور . .. .. . . .راجن پور میں ٹریفک حادثے کے دوران چار افراد جاں بحق 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی جی خان سے کوئٹہ جانے والی بس راجن پور کے علاقے روجھان کے قریب مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔حادثے میں چار افراد موقع پر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد غوث بخش ،ندیم اور الطاف شامل ہیں۔جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔زخمی ہونے والے دیگر افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور منتقل کردیا گیا ہے جہاں8 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔