تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حکومت مدت پوری کریگی، سیاسی بحران پر قابو پالینگے،صدر زرداری

جنگ نیوز -
بیجنگ. . ... .. . .. . صدر زرداری نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ملزمان کے تبادلے کا بھارت کے ساتھ معاہدہ نہیں، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جائے گا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی، اور سیاسی بحران پر قابو پالیا جائیگا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ٹی وی اور اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور ایک سپر پاور ملک بھی اپنے صدر کا دفاع نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی نے پوری دنیا کو یرغمال بناررکھا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ساتھ تعاون کیا جارہا ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات التوا کا شکار ہوئے مگراب مذاکرات کی طرف بڑھا جارہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت اپنا دورہ اقتدار پورا کریگی اور سیاسی بحران پر قابو پالیا جائیگا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کئی مرتبہ پٹڑی سے اتارا گیا ہے ،جس کے باعث ملک میں جمہوری نظام مستحکم نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، قومی اسمبلی کی اسپیکرکو منتخب کرنے سمیت بجٹ اور اٹھارویں ترمیم پر بھی اتفاق رائے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں جماعتوں کے درمیان اختلاف رائے ہے مگر حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ خوش ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پاک چین ریلوے روابط کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ملک چین کی ترقی کے لئے تقویت کا باعث بن سکتا ہے۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک ریلوے روابط سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چین ریلوے کے شعبے میں کافی آگے ہے اور ہم مل کر ترقی کر سکتے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.