5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امن عمل کی کامیابی کے لیے اب بھی پرامید ہوں، محمود عباس
جنگ نیوز -
رام اللہ, . . .. . .. . .فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت سے پہلے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت چاہتے ہیں۔رام اللہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس کا کہنا تھا کہ بالواسطہ مذاکرات میں کوئی کامیابی نہیں ملی تو پھر آگے بڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہااسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں دو معاملات پر پیش رفت دیکھنا چاہتے ہیں۔ سیکیورٹی کے اقدامات اور فلسطینی ریاست کی سرحدوں کا تعین جو مغربی کنارے، غزہ پٹی اور مشرقی مقبوضہ بیت المقدس پر مشتمل ہو۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ وہ امن عمل کی کامیابی کے لیے اب بھی پرامید ہیں۔ مگر اس کے لیے اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں تعمیرات بند کرنا ہوں گی۔