5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جاپان :ایوان بالا کی نشستوں پر انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
جنگ نیوز -
ٹوکیو. . . . .. .. . جاپان میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی نشستوں پر انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کو نئے وزیراعظم اور مخلوط حکومت کیلئے امتحان قراردیا جارہا ہے۔تقریباّ دس کروڑ چالیس لاکھ جاپانی حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ ووٹنگ کیلئے پچاس ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ کُل چار سو سینتیس امیدوار پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی ایک سو اکیس نشستوں کیلئے صف آرا ہیں۔ جو کُل سیٹوں کا نصف ہیں۔ حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے پاس اس وقت باسٹھ نشستیں ہیں۔ اور اپنی واضح اکثریت برقرار رکھنے کیلئے کم سے کم ساٹھ سیٹوں کی ضرورت ہے۔