5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت:ہاتھیوں کے درمیان فٹبال کا منفرد مقابلہ
جنگ نیوز -
نئی دہلی . .. . . .. . . . ورلڈ کپ کے جوش نے بھارت کے ہاتھیوں کو بھی فٹبال کے داؤ پیچ آزمانے پر مجبور کردیا ہے۔ہاتھیوں کے درمیان فٹبال کا یہ منفرد مقابلہ ریاست کرناٹک کے قصبے مَدی کیری میں ہوا۔ عظیم الجثہ جانوروں کو فٹبال ایک دوسرے کو پاس کرتے اور نیٹ میں پھینکتے ہوئے لوگوں نے انتہائی دلچسپی سے دیکھا۔ اور ان کی صلاحیتیوں کو خوب سراہا۔ اس طرح کے ٹورنامنٹ یہاں ہر سال ہوتے ہیں۔ جس میں مقامی افراد کے علاوہ سیاح بھی بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ مگر اس بار کا مقابلہ ورلڈ کپ کے جوش و خروش کی وجہ سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا۔