5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مہمندایجنسی : خودکش حملے میں لاپتا14 افراد کاکوئی سراغ نہیں مل سکا
جنگ نیوز -
پشاورمہمندایجنسی یکہ غنڈ خودکش حملے میں لاپتاچودہ افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا جبکہ جائے وقوعہ سے تمام ملبہ ہٹادیا گیا ہے۔یکہ غنڈ خودکش دھماکے کی تفتیش کے لیے پولیٹیکل انتظامیہ اور حساس اداروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔تاہم لاپتا ہونے والے14 افراد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ جائے وقوعہ سے تمام ملبہ اٹھا لیاگیا ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقائی ذمہ داری کی بنا پر مشکوک افراد کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔