تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ضلع سوات میں آج سے امن میلے کا آغازہورہا ہے

جنگ نیوز -
مینگورہ. . . ...... . ضلع سوات میں امن کے قیام کے بعد پرفضا علاقے کالام میں آج سے امن میلے کا آغازہورہا ہے ۔امن میلے میں شرکت کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے مٹہ سب ڈویژن میں ویلیج ویلکم سینٹر بنائے گئے ہیں جبکہ بازار کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے ۔شورش زدہ علاقے مٹہ میں قیام امن کے بعد لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔شہریوں نے اپنی دکانوں اور گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر بازاروں اور گھروں کی رونقیں مزید بڑھا دی ہیں۔دوسری جانب مینگورہ شہر میں پاک فوج کے تعاون سے جشن سوات میلا بھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.