تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سمندروں کی مچھلیاں بھی احساسات کا تبادلہ کر سکتی ہیں،تحقیق

جنگ نیوز -
آک لینڈ…سینٹرل مانیٹرنگ…سمندروں میں رہنے والی مچھلیاں بھی ایک دوسرے سے باتیں کرتی ہیں۔ یہ بات نیوزی لینڈ کے سمندری حیات پرتحقیق کرنے والے ایک ماہر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی۔ رپورٹ کے مطابق مچھلیوں کی باتیں ان کے سوم بلیڈر کی مدد سے پیدا کردہ ہلکی اور بھاری آوازوں پرمشتمل ہوتی ہیں۔ تمام مچھلیاں یہ آوازیں سننے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن تمام مچھلیاں یہ آوازیں پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ رپورٹ کے مطابق مچھلیاں یہ آوازیں خطرے کے وقت اور جنس مخالف کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے مواقع پر پیدا کرتی ہیں۔ مختلف اقسام کی مچھلیوں کی آوازیں مختلف ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں بعض اقسام کی مچھلیاں دوسروں سے زیادہ باتونی ہوتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.