5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لہسن سے تیار کردہ گولیاں نزلہ زکام میں اثر نہیں رکھتیں،ماہر طب
جنگ نیوز -
سڈنی…سینڑل مانیٹرنگ…لہسن سے تیار کی جانے والی گولیاں نزلے زکام میں ہرگز فائدہ نہیں دیتیں اور اس ضمن میں مشہور ہونے والی باتیں درست نہیں ہیں۔ آسٹریلیا میں شعبہ طب کی طالبہ ایلزبیتھ یشمسن نے اپنے تحقیقی مقابلے میں ثابت کیا ہے کہ 146 مریضوں پر مختلف تجربات کے دوران ان گولیوں کے اثرات کا ہر سطح پر جائزہ لیا گیا، مگر نزلے زکام میں لہسن کی گولیوں سے کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ بارہ ہفتے تک جاری رہنے والی تحقیق میں لہسن کے دیگر فوائد سامنے ضرور آئے مگر نزلے زکام میں یہ مفید ثابت نہ ہو سکیں۔ یشمسن نے کہا ہے کہ نزلے زکام کی حالت میں لہسن کام نہیں کرتا۔ طالبہ کی اس تحقیق کو پروفیسر میڈیسن سٹینفرڈ یونیورسٹی مسٹر کرسٹوفر کرنیڈر نے درست قرار دیا ہے۔