5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں فلور ملز کی ہڑتال آج چوتھے روز بھی جاری
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں فلورملز کی ہڑتال آج چوتھے روز بھی جاری ہے، فلورملزایسوسی ایشن کا کہناہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔فلورملزایسوسی ایشن کے مطابق صوبے کی فلورملزآٹے کی نقل وحمل پر پابندی کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً بند ہیں۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے لیکن اس کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندی لگاکر بلوچستان کے عوام کو گندم کی بھرپور فصل کے فوائد سے محروم کیا جارہا ہے۔ہڑتال کے دوران بلوچستان کی فلور ملوں میں نہ تو گندم کی پسائی ہورہی ہے اور نہ ہی مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کی جارہی ہے۔ بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین شریف آغا نے بتایا کہ آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا وفد کل وفاقی وزیر خوراک سے ملاقات کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے مطالبات تسلیم کرلئے جائیں گے۔