5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کل پنجاب اسمبلی میں میڈیا کی حمایت میں قرارداد پیش کی جائے گی
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف منظورہونے و الی قرارداد کوواپس لینے کے بجائے اب میڈیا کی حمایت میں مشترکہ قرارداد کل پیش کی جائے گی جو متفقہ طور پر منظورکرائی جائے گی۔اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کی حمایت میں ایک قرارداد قائد حزب اختلاف چوہدری ظہیرالدین نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے جبکہ مسلم لیگ ن اوراس کی اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی اوریونی فکیشن گروپ نے میڈیا کی حمایت میں ایک دوسری قرارداد کامسودہ تیارکرلیاہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہناہے کہ پیرکی سہ پہرہونے والے اجلاس میں ان قراردادوں کو آؤٹ آف ٹرن پیش کرنے کی اجازت سپیکر سے طلب کی جائے گی ۔ جس کے بعد ان قراردادوں کو ایک متفقہ قرارداد کی شکل دے کرمتفقہ طورپر ہی منظورکرایا جائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ حکومتی ارکان اسمبلی اورصحافی تنظیموں پر مشتمل دس رکنی ورکنگ گروپ اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے قبل مجوزہ قرارداد پر اتفاق رائے دے گا۔