تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میاں نوازشریف نے قوم کو بیوقوف بنایا ،ڈاکٹر بابر اعوان

جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے قوم کوبے وقوف بنایا اور اب ثنا اللہ مستی خیل کو قربانی کا بکرابنارہے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ ملکی اداروں میں تصادم کی پیش گوئیاں کرنے والے نوازشریف کی اپنی جماعت میڈیا سے تصادم پر اتر آئی ہے۔لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا پر کسی قدغن یا پابندی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف مستی خیل کے بجائے اس کابھی نام لیں جس نے اصل میں خرمستی کی۔ان کا کہنا تھا کہ تخت لاہور کے شہزادے ایک صوبے کے مفرورکو اہم سرکاری عہدہ دے کر وفاق کے اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، اگر چھوٹے صوبوں کی عدالتوں کا احترام نہیں کیاجائے گا تو پھر صدرزرداری کے والد کا مقدمہ بھی کسی اور صوبے میں منتقل کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سو پچاس ڈگریاں بھی جعلی نکلیں تو بھی مڈٹرم الیکشن نہیں ،ضمنی الیکشن ہی کرائے جائیں گے۔اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کے سوال پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.