تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نوابشاہ:عالمی یوم آبادی کے موقع پر بہبود آبادکے زیر اہتمام واک

جنگ نیوز -
نوابشاہ …نوابشاہ میں آبادی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ بہبودآبادی کی جانب سے ڈی،سی ہائی اسکول سے پریس کلب تک واک کی گئی۔واک میں مختلف این جی او لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ محکمہ صحت کے حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔واک کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر تولیدی صحت سب کا حق ہے۔آبادی کی شرح کو مناسب رکھیں کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر بہتر کارکردگی پر ممبر صوبائی اسمبلی غلام قادر چانڈیو ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر بہادر خان کھیڑو،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ریاض شر اور ڈاکٹر غلام حیدر میمن نے لیڈی ہیلتھ ورکروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.