5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میڈیا کیخلاف قرارداد واپس لے کر معذرت کی جائے،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب میڈیا کے خلاف قرارداد کو واپس لے اور صحافی برادری سے معذرت کرے۔ منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں ہوسکتی اور یہ کہنا کہ رکن اسمبلی نے ذاتی حیثیت سے قرارداد پیش کی غلط ہے جبکہ میاں نوازشریف کی طرف سے قرارداد پیش کرنے والے رکن اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان پارلیمانی روایات کے منافی ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا انتظامی ڈھانچہ میرٹ کی پامالی اور بیورو کریسی کے عدم تعاون کے باعث بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔