تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور:بی آربی نہر میں نہانے والے دو نوجوان ڈوب کرہلاک

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے نہر میں نہانے والے دو نوجوان ڈوب کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، لاشوں کی تلاش جاری ہے۔شفیق آباد کا رہائشی عامر اس کے چار بھائیوں اور دوست چھٹی کے روز نہانے کیلئے بی آر بی نہر آئے تھے۔عامر نے پل سے نہر میں چھلانگ لگائی لیکن پانی سے باہر نہ نکلا ، اس کے بھائیوں نے اسے بہت تلاش کیا لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں ۔اسی مقام پر ایک اور نوجوان بھی نہر میں چھلانگ لگانے کے بعد باہر نہ آ سکا۔اطلاع پر ریسکیو ٹیم پہنچ گئی اور دونوں کی تلاش کیلئے کارروائیاں کی گئیں تاہم کئی دیر تک ڈھونڈنے کے باوجود ان کی لاشیں نہیں مل سکیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.