تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چھ گھنٹے سے زائد جام رہنے کے بعد سپرہائی وے پر ٹریفک بحال

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سپر ہائی وئے پر بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرے کے باعث چھ گھنٹے تک ٹریفک معطل ہوگئی ،بجلی کی بحالی کے بعد سپرہائی وئے کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیاہے۔پولیس حکام کے مطابق سپرہائی وئے سے متصل آبادی کے مکینوں نے تین دن سے بجلی کی بندش پر اتوار سہ پہرتین بجے سپرہائی وئے پر مظاہرہ کیا اور آنے جانے والی سڑک کو پتھراؤ اور ٹائر جلاکر بند کردیا ۔جس کے باعث حیدرآباد سے کراچی اور کراچی سے حیدرآباد جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے اس موقع پر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیااوربجلی کی بحالی تک مظاہرہ جاری رکھنے کا عندیہ دیا جس پر ٹاؤن پولیس آفیسر گلشن اقبال ایس ایس پی جاوید علی مہر اور متعلقہ حکام رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات شروع کیے۔مذاکرات کے دوران ،کچھ شرپسند عناصر نے سپرہائی وئے نیوسبزی منڈی کے قریب رش میں پھنسی گاڑیوں میں لوٹ مارکی اور فائرنگ کرے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو شرپسندوں کومنتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔تاہم چھ گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کو متاثرہ علاقوں میں بحال کردیا گیا جس پر مظاہرین منتشرہوگئے اور پولیس اور رینجرز نے سڑک پر سے رکاوٹوں کو ہٹاکر سپرہائی وئے کو ٹریفک کے لیے بحال کرادیا۔اس حوالے سے کسی بھی قسم کی گرفتاری سے پولیس نے لاعلمی کااظہارکیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.