5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فائبرآپٹک کیبل کی مرمت ،نصیرآباد اور جعفرآباد کا مواصلاتی نظام بحال
جنگ نیوز -
فائبرآپٹک کیبل کی مرمت ،نصیرآباد اور جعفرآباد کا مواصلاتی نظام بحال
ڈیر مراد جمالی…ڈیر مراد جمالی کے قریب بلڈوزر چڑھ جانے سے کٹ جانے والی فائبرآپٹک کیبل کی مرمت کرکے نصیرآباد اور جعفرآباد کا مواصلاتی نظام بحال کردیاگیا۔پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق کٹی ہوئی فائبر آپٹیکل لائن کی مرمت بتیس گھنٹوں میں مکمل کرکے نصیرآباد جعفر آباد کا ملک بھر سے مواصلاتی رابطہ بحال کردیاگیاہے۔مرمت کا کام کوئٹہ سے بلائی گئی امدادی ٹیم نے کیا۔ایک روزقبل ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تعمیراتی کام کے دوران بلڈوزرچڑھ جانے کی وجہ سے کراچی سے کوئٹہ جانے والی فائبر آپٹک کٹ گئی تھی جس کی وجہ سے نصیر آباد جعفرآباد کے متعدد ٹیلے فون ایکسچینج بند ہوگئے تھے۔