5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چینی باشندے کا750 میل کا سفرتیر کر طے کر نے کا منصو بہ
جنگ نیوز -
بیجنگ…سی ایم ڈی…Bao Zhengbing نامی ایک چینی با شندے نے سات سو پچا س میل کا سفر تیر کر طے کر نے کامنصوبہ بنالیا ہے ۔ Bao اپنے آ با ئی علاقے سے اس سفر کا آ غا ز کر ے گا اور چین کے طویل ترین دریا Yangtze میں سات سو پچاس میل کاسفر طے کر کے شنگھا ئی میں جاری عالمی نما ئش دیکھنے کے لیے پہنچے گا ۔ Bao کا کہناہے کہ اس کا بچپن کا خواب تھا کہ وہ شنگھا ئی تک کاسفر تیر کر طے کر ے اور اب وہ اس کی تعبیر حاصل کر نے والا ہے۔ Bao کا یہ سفر پینتیس (35) دنو ں پر مشتمل ہو گا اور وہ روزانہ پچیس(25) میل تیراکی کر ے گا ۔