تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

راکیش روشن فلم”کرش “کا سیکوئل بنانے کی تیاری میں

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ ہدایت کا ر راکیش روشن نے بلآخراپنے بیٹے ہریتھک روشن کی فلم ”کرش “ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فلم ”کائٹس“کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد اپنے بیٹے کو شائقین میں دوبارہ مقبولیت دلوانے کے لیے انہوں نے کرش 2کی تیاری شروع کردی ہے ۔راکیش نے اس سلسلے میں اسکرپٹ رائٹر رابن بھٹ کے ساتھ مل کرکرش 2کے اسکرپٹ پر کام بھی شروع کردیا ہے۔ روشن فیملی نے امید ظاہر کی ہے کہ فلم” کہونہ پیا ر ہے“ ،”کوئی مل گیا“ اور” کرش “کی طرح کرش2 بھی ہٹ ثابت ہوگی۔واضح رہے کہ فلم”کرش“میں ہریتھک روشن نے سپرہیرو کا کردار اداکیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.