5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بارشوں کے بعد تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور . . . ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح چار فٹ کی بلندی کے ساتھ1456.93جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1177فٹ ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں گزشتہ روز کے مقابلے میں پانی کی آمدبیس ہزار تین سوکیوسک اضافے کے ساتھ دو لاکھ چوہتر ہزار سات سو اور اخراج ایک لاکھ نوے ہزار کیوسک رکارڈکیا گیا جبکہ منگلا ڈیم میں گزشتہ روز کے مقابلے میں پانی کی آمدچارہزارتین سو چالیس کیوسک اضافے کے ساتھ 56197 اور اخراج تین ہزار کیوسک کمی کے بعد پچیس ہزار کیوسک رکارڈ کیاگیا۔تربیلا اور منگلا ڈیم میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کاذخیرہ53لاکھ 92 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ21لاکھ41ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ32 لاکھ 51 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔