5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
روسی جاسوس امریکا کیلئے خطرے کا باعت ہوسکتے ہیں،امریکی اٹارنی جنرل
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . . جنگ نیوز…امریکی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ روسی جاسوس امریکا کے لئے خطرے کا باعث ہو سکتے ہیں ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہا ہے کہ اگرچہ حالیہ گرفتار کئے گئے روسی جاسوس کے پاس امریکا کے حوالے سے کوئی خفیہ راز نہیں ہیں تاہم یہ لوگ امریکا کیلئے خطرے کا باعث ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس ان افراد کو انٹیلی جنس سرگرمیوں کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کررہا ہے۔ انہوں نے حراست میں لئے گئے تمام دس روسی جاسوسوں کو واپس روس کے حوالے کرنے کے اپنے فیصلے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ایک تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی اور دوسرا ہم روس میں گرفتار کئے گئے اپنے چار افراد کو وطن واپس لانے میں کامیاب ہوں گے۔