تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی کمانڈ کے ساتھ مذاکرات ملتوی کر دیے

جنگ نیوز -
پیانگ یونگ…شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی کمانڈ کے ساتھ جنوبی کوریا کے جنگی بحری جہاز کے ڈوبنے کے معاملے پر آج ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دیے ہیں۔شمالی کوریا کی فوج کے ترجمان کے مطابق امریکا کی سربراہی میں قائم عالمی ادارے کی کمان کے ساتھ مذاکرات انتظامی وجوہات کی بناء پر ملتوی کیے گئے ہیں۔ فی الحال کسی نئی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کا جنگی بحری جہاز مارچ میں شمالی کوریا کے قریب دھماکے میں تباہ ہونے کے بعد ڈوب گیا تھا۔ واقعے میں عملے کے 46ارکان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ امریکا اور جنوبی کوریا نے اس واقعے کا ذمہ دار شمالی کوریا کو ٹھہرایا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ نے واقعے کی مذمت کی مگر شمالی کوریا کو براہ راست مورد الزام نہیں ٹھہرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.