تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور ہائی کورٹ: اجازت کے بغیر از خود نوٹس نہ لیا جائے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل خان نے ججز کے از خود نوٹس لینے کے اختیار پر پابندی عائد کردی ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل خان کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج ذاتی حیثیت میں ازخود نوٹس نہیں لے سکیں گے۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار مصدق حسین گیلانی نے جیونیوز سے گفتگو میں پابندی لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے بعد جو بھی جج ازخود نوٹس لیناچاہے تو اس کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اجازت لینا ہوگی۔ اس سے قبل ہائی کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان عوامی نوعیت کے مسائل پر ازخود نوٹس لیتے تھے اور اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کرتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.